اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ)کارکنوں کی انتخابات میں مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی نے5فروری کو شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردئیے،پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ عام انتخابات میں ورکرز کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ۔
فیصلے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے،پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی ، ذرائع کے مطاق پی ٹی آئی کی جانب سے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
کارکنوں کی انتخابات میں مصروفیت،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی
















