سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق ،6 زخمی

سبی :(مشرق نیوز)سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق ،6 زخمی ہو گئے۔

،پی ٹی آئی کی ریلی جناح روڈ سے گزر رہی تھی،موٹرسائیکل میں نصب بم کو اڑادیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم میروانی نے کہا دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،4 افراد جاں بحق،5زخمی ہوئے،سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیکرچیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔