اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”اختیار منتخب حکومت کاہے“،ایف بی آر نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روکدیا۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو لکھے مراسلے میں کہا خبروں میں آیا ہے آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،نگران حکومت کا سکوپ آئین ،الیکشن ایکٹ میں واضح ہے، ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے،اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔
مراسلے میں کہا گیا الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی، وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں،اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کےلئے چھوڑ دیں۔
قبل ازیںوفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیم نو اور ڈیجیٹائزیشن کی منظوری دی، تنظیم نو کے نتیجے میں کسٹمز ، اِن لینڈ ریونیو کے اداروں کو علیحدہ کرکے سربراہی متعلقہ کیڈر کے ڈائریکٹر جنرلز کریں گے، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کو اپنے اپنے اداروں کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور پر مکمل اختیار ہوگا، وزیراعظم نے ہدایت کی کابینہ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات کے حوالے سے تمام درکار ضروری قانون سازی کےلئے مسودہ آئندہ منتخب پارلیمنٹ کو منظوری کےلئے پیش کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روکدیا
















