اسلام آباد (مشرق نیوز) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔ یہ بات رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کہی۔ انکا کہنا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسوں کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کئے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں؟
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاو رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔ واضح رہے آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی ہے۔
فیصلے پر کارکن مشتعل نہ ہوں، قانون ہاتھ میں نہ لیں: بیرسٹر گوہر
















