لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے عام انتخابات کے دوران 9 مئی واقعات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے اہم فیصلہ کرلیا،حکام کے مطابق انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز کے دوران اشتہاریوں کی موجودگی پر گرفتاری کےلئے کریک ڈاون کیا جائےگا اس دوران دہشت گردی اور سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری چار دیواری کے اندر سے بھی کی جا سکتی ہے،ایس پی ماڈل ٹاون انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے کہاہے سیاسی جماعت سے وابستہ اشتہاری ملزمان انتخابی مہم میں سرگرم ہیں، 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کےلئے جیوفینسنگ اور ویڈیو شواہد پر کام جاری ہے،اعسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ملوث درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں، اشتہاری قرار دئیے گئے ملزموں کا سراغ لگانے کےلئے کارنر میٹنگز اور سیاسی جلسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
سانحہ 9 مئی واقعات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارنر میٹنگز،جلسوں کی مانیٹرنگ، کریک ڈاﺅن کی حکمت عملی تیار
















