لاپتہ افراد پر5رکنی کمیٹی تشکیل ،وزیر قانون سربراہ مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران حکومت نے لاپتہ افراد پر5رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی ،کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کا فیصلہ وزارت داخلہ کو بھجوادیا۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے، کمیٹی اراکین میں وزیردفاع اور وزیر قومی ورثہ و ثقافت شامل ہیں،کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق بطور رکن حصہ ہوں گے،کمیٹی میں ایک ماہر قانون یا انسانی حقوق تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوگا جبکہ کمیٹی کی رپورٹ اورسفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔