اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیاگیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا،عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا
ڈی سی کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی بحال
















