مجھے نہیں لگتا میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی:سعیدہ امتیاز

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستانی مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹا سٹوری پر شادی کے بارے میں لکھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ جیسے یہاں کے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2 سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا ہے، اسلئے کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر پر ردعمل ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اسلئے پچھلے تین دن سے شعیب ملک کی سابق بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا موضوع پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔مختلف مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین اس چونکا دینے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔