اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں صرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سرانجام دیں گی تاہم کسی بلدیاتی ترقیاتی سکیم کا نہ اعلان کیا جائیگا اور نہ ہی اس پر کام کیا جائیگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔
عام انتخابات، تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے گئے
















