لاہور:(خبر نگار)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت ہوا،نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، شہباز چودھری ، عمران شیخ ، رانا شہزاد ، اعجاز مرزا ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار، عابد حسین اور سید بدر سعید نے شرکت کی ،سینئرنائب صدر شیراز حسنات ،ممبرگورننگ باڈی محسن بلال شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے،گورننگ باڈی اجلاس میں متفقہ فیصلے کیے گئے۔
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے صحافیوں کےلئے پلاٹس کی تقسیم کو صحافی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام سازش قراردیتے ہوئے مسترد کردیا اور اس عزم کا اظہار کیا لاہور پریس کلب کے سلوگن پلاٹ فار آل یعنی ”پلاٹ سب کےلئے“کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، نگران حکومت کی جانب سے صرف رپورٹرز، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرزکو پلاٹس دینے کے اعلان کو بھی صحافیوں کو تقسیم کرنے کی مذموم حرکت قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاگیا اب تک پلاٹس نہ لینے والے لاہو رپریس کلب کے تمام ممبران کو فیز ٹو کے تحت بلاتفریق چھت فراہم کی جائے۔
اجلاس میں نیوزرومز کے کارکن صحافیوں ، پروڈیوسرز ،اسائنمنٹ ایڈیٹر ز کو پلاٹ سے یکسر مائنس کرنے ،سرکاری میڈیاپی ٹی وی، ریڈیوپاکستان اور اے پی پی کے کارکن صحافیوں کو سکیم میں سرے سے شامل ہی نہ کرنے کی مذمت کی گئی اورپھر عجلت میں لولی پاپ کے طور پر صرف نجی میڈیاہاسزکے نیوز رومز کو 15 فیصد کوٹہ دینے کے عمل کو رد کرتے ہوئے کہا صحافی کی تعریف وزیراعلیٰ نہیں پی ایف یوجے ،پریس کلبزہی کریں گے،اجلاس میں کہاگیانیوزروم کے صحافی میڈیا ہاﺅسزمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چھت کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔
گورننگ باڈی نے صحافیوں کےلئے امتیازی پلاٹس تقسیم کےخلاف متفقہ طور پر مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا اور پہلے مرحلے میں وزیراطلاعات پنجاب و سابق صدر لاہورپریس کلب عامرمیر کی ممبرشپ منسوخ کرتے ہوئے تصویر سابق صدور کی گیلری سے ہٹادی جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے لاہورپریس کلب کےخلاف متعصبانہ روئیے کی بھی مذمت کی گئی،گورننگ باڈی نے پنجاب کی نگران حکومت کےخلاف متفقہ لائحہ عمل تیارکرنے کےلئے لاہور کے تمام صحافتی گروپوں و تنظیموں کا اجلاس پیر کودوپہر 2.00بجے لاہورپریس کلب میں طلب کرلیاجس میں سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہرگروپ و تنظیم کو شرکت کی دعوت دےدی گئی۔
اجلاس کے دوران گورننگ باڈی کو مختلف میڈیاہاﺅسز سے تعلق رکھنے والے نیوزرومزکے سینکڑوں صحافیوں کی جانب سے دستخط شدہ احتجاجی مراسلہ دیاگیا جس میں نگران وزیراعلیٰ کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کی گئی اورسکیم کولاہورپریس کلب و صحافیوں کے اتحاد پرحملہ قراردیتے ہوئے گورننگ باڈی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ،گورننگ باڈی نے احتجاجی مراسلے کو اپنی میٹنگ منٹس کا حصہ بناتے ہوئے علیحدہ سے جاری کرنے بھی فیصلہ کیا۔
صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری نے گورننگ باڈی اجلاس کی کارروائی کو سمیٹتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا لاہورپریس کلب کے تمام ممبران کو مساوی رقبہ کے پلاٹس دیئے جائیں،پلاٹوں کی تقسیم پنجاب جرنلسٹس ہاسنگ فاﺅنڈیشن ایکٹ کے تحت لاہورپریس کلب کی فراہم کردہ فہرستوں پر کی جائے، صدر ارشد انصاری نے واضح کیا رپورٹرز، کیمرہ مین ،فوٹوگرافرز کو پلاٹس کی تقسیم پر کوئی اعتراض نہیں یہ لوگ ہمارے ساتھی اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دوست ہیں لیکن نیوزرومز میں سالہاسال سے کام کرنے والے سب ایڈیٹرز ، کاپی ایڈیٹرز ،ادارتی ایڈیٹرز کو نظراندازکرکے صحافیوں کی طاقت کو تقسیم کرنے کی مکروہ سازش کی گئی جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ارشد انصاری نے کہاپلاٹس کی غیر منصفانہ تقسیم کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کی بجائے سب صحافیوں کو بلاامتیازقانون کے مطابق پلاٹس دلوانے کےلئے ہر حد تک جائیں گے،احتجاج کےساتھ قانونی چارہ جوئی کا آپشن بھی موجود ہے،گورننگ باڈی کے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر ارشد انصاری نے نثارعثمانی آڈیٹوریم میں مختلف میڈیاہاﺅسز سے تعلق رکھنے والے نیوزروم کے کارکن صحافیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیالاہورپریس کلب میں سیاہ پرچم لہرائیں جائیں گے اور کارکن صحافی کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















