لاہور: (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پر کبھی کوئی شوباز، تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط، کیا عوام کی قسمت میں یہی لکھا ہے، پاکستان کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے، اشرافیہ کو سالانہ دی جانےوالی 1500 ارب کی سبسڈی واپس لےکر عوام پر خرچ کریںگے، وفاق میں 17 وزارتیں بند کرتے ہیں تو سالانہ 300 ارب بچا کر عوام پر خرچ سکوں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ووٹ کو عزت دو کےلئے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، اگر آپ نے نعرے سے متاثر ہو کر سیاست کی ہے تو آئیں میں آپ کے ووٹ کی عزت کروں گا، پی ٹی آئی کارکنوں سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو کہہ کہہ کر تھک گئے تھے سیاست کرو، گالم گلوچ نہیں، سیاسی مخالفین کی بیٹیوں، بہنوںکو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں مسلم لیگ (ن) کے ظلم سے گزرا ہوں، میرے خاندان، جیالوں نے ظلم دیکھا، نہیںچاہتا کسی بھی سیاسی کو کارکن ظلم سے گزرنا پڑے، مسلم لیگ (ن) پوری طاقت، دہشت کےساتھ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے، الیکشن میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آئیں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، میں انتقامی سیاست دفن کرونگا، حکومت بنی تو ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بناﺅں گا، زخموںکو مندمل کرنا پڑےگا۔ نفرت، گالم گلوچ، غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والوں اور فتویٰ دینے کی سیاست کو ملک سے ختم کرکے چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 127 میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو، چودھری سرور، اعتزاز احسن، اسلم گل، چودھری منظور، ثمینہ خالد گھرکی، خرم نواز گنڈاپور سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں حالات ضرور مشکل ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، معاشی بحران ہے، سیاسی و جمہوری بحران ہیں لیکن عوام مایوس نہ ہوں، نفرت کی سیاست سے ملک تقسیم ہورہا ہے، پیپلز پارٹی نفرت و تقسیم کی سیاست دفن کریگی، ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے، سر اٹھانے والے دہشت گرد وں کے سر کاٹیں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا پاکستان کے دل سے الیکشن لڑرہا ہوں، ملک کا ٹوٹا دل جوڑیں گے، ملک کو اکٹھا کرنے آئے ہیں، مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کچھ لوگ سوال کررہے ہیں لاہور الیکشن لڑنے کیوں آیا؟ کہنا چاہتا ہوں لاہور میرا ہے، پیپلز پارٹی کو لاہور میں کم تعداد میں ہونے کا طعنہ دینے والے بھول گئے لاہور میں کارکنوں نے بھٹو کی شہادت پر خود سوزیاں کیں، بےنظیر پاکستان آئیں تو لاہور نے شاندار استقبال کیا اور وزیراعظم بنوایا۔ لاہور بہادروں، غیرتمندوں اور وفادار لوگوںکا شہر ہے، یہ سمجھتے نہیں، 72 کے قافلے کے ماننے والے ہیں، تعداد کم ہو نہ ہوں حق و سچ کے راستے پر کھڑے ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا سازش سے پی پی کو صوبے سے ہٹایا گیا تو نقصان ہوگا، آخر کب تک پنجاب پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کرکے لاہور کو سزا دی جاتی رہے گی، لڑنے کےلئے آیا ہوں آپکا دل جیتنے کےلئے جدوجہد جاری رکھوں گا، پاکستان کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے، سب باری بار ی وزیراعظم رہے، کوئی ایک دفعہ تو کوئی 3 مرتبہ وزیراعظم رہا لیکن عہدہ سنبھالتے ہی عوام کو بھول جاتے ہیں، وعدے پورے کرنے والی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے، الیکشن کیلئے خود معاشی معاہدہ تیار کیا ، عوام کا ٹیکس اشرافیہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا ایک زمانے میں جب قائد عوام نے روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ کیا تو امیروں، اشرافیہ سے لےکر عوام، غریب، مزدوروں، کسانوں کو حق دیا، کیوں نہ ایک بار پھر قائد عوام کا نظریہ اپناتے ہوئے آپکے ٹیکس واپس لیں، اشرافیہ کو سالانہ اربوں کی سبسڈی دی جا رہی ہے، اگر سبسڈی کاٹتے ہیں تو 10 نکاتی ایجنڈے کے مطابق عوام کو ریلیف دلوا سکوں گا، وفاق میں 17 وزارتیں بند کرتا ہوں تو سالانہ 300 ارب روپے بچا کر آپ پر خرچ سکوں گا، سالانہ اشرافیہ کو تقریباً 1500 ارب سبسڈی دی جاتی ہے، کیوں نہ سبسڈی لےکر نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں اور لاہور کے عوام پر خرچ کریں، منصوبہ بندی کررکھی ہے، موقع دیں وعدہ ہے 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد، عوام کی آمدنی ڈبل، غریب کو مکان دینے کا وعدہ پورا، 30 لاکھ گھر بناکر دکھاو¿ں گا، 300 یونٹ تک مفت بجلی، خواتین، کسانوں کو کارڈز فراہم ،کچی آبادیوں،خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا آپ میرے معاشی معاہدے کے نکات گھر گھر کر لے جائیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور رہے گی، عوام مایوس نہ ہوں، بلال بھٹو میدان میں ہے آپکو حق دلواﺅں گا، نوجوانوں کے پاس جائیں اور سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ووٹ کے ذریعے اپنے بہتر مستقبل کا بندوبست کریں، نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں ہونے کے باوجود دھکے کھا رہے ہیں، میں کہتا ہوں مجھے 4 نہیں ایک موقع دیں، آپکی امیدوں کے مطابق یوتھ کارڈ دلواﺅںگا تاکہ جب تک میرے نوجوان روزگار کی تلاش میں ہیں مالی معاونت ہو۔
چیئرمین پی پی نے کہا میرا خواب ہے پاکستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوئے، موقع دیا تو بھوک، غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاﺅ پروگرام شروع کر وںگا، قائد عوام، بےنظیر شہید کا نامکمل مشن ملکر مکمل کریں گے، چاروں صوبوں کے دورے کرتا آرہا ہوں،آپ محنت جاری رکھیںاگر دوسرے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے تو آپ جمہوریت پر یقین رکھو، ظلم و انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ،جانتا ہوں خاندانوں کےلئے کتنا مشکل ہوتا ہے، سیاسی کارکنوں کا احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا،ووٹ کو عزت دو کے دعویداراپنے نظرئیے کو چھوڑ کر سیاست کررہے ہیں، آئیں ساتھ دیں ،انتقامی سیاست کو دفن کر دوں گا، ملکر تمام مسائل کا مقابلہ کریں گے، سیاست میں سیاسی اختلافات ہوتے ہیں، ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا، سیاسی قیدیوں کو رہا کریں،میں ہر کسی کا رائے کا احترام کرتا اور اتفاق رائے پر یقین رکھتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا ملکی سیاست کو طاہر القادری جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ چودھری سرورکی اپنی سیاسی سوچ ہوگی مگر پاکستان کی خاطر ملکر جدوجہد کررہے ہیں، سب کو ساتھ لےکر چلنا ہے، نہیںہوسکتا آپ 2024 میں بھی پرانی سیاست کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچائیں، نہیں ہو سکتا 2024 میں 90کی دہائی کی سیاست کریں، ضیاءو مشرف آمریت کی سیاست ہو اب بینظیر، بھٹو شہید والی سیاست کرنا پڑے گی، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا پڑیگا، اگر کوئی جماعت صلاحیت رکھتی ہے تو پیپلز پارٹی ہے ،نئی سوچ کی سیاست کرکے ملک کو نئی سمت لےکر جانا چاہتا ہوں، لاہور، پنجاب اور پاکستان کے عوام ساتھ دیں ، ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ماڈل ملک بنائیں گے، نوجوان میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں، آپکے مقابل تو لاہور میں کوئی نظر نہیں آرہا، ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگانے والے بھی غائب ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















