معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،سپریم کورٹ،پہلی سہ ماہی رپورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 19 اے کے تحت پہلی بار سہ ماہی رپورٹ جاری کردی،سہ ماہی رپورٹ ستمبر سے دسمبر 2023 تک کی ہے، عدالت عظمیٰ نے کہاآرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں 859 کیس نمٹائے گئے،17ستمبر 2023 کو سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار 503 تھی، 16 دسمبر 2023 کو زیر التوا مقدمات کی تعداد 55 ہزار 644 رہ گئی،زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھنے پر تنقید ہوتی ہے لیکن تمام حقائق نہیں بتائے جاتے، سال 2013 میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد20116، 2014 میں 21272تھی، 2015 میں 25 ہزار 681 اور 2016 میں تعداد بڑھ کر 29 ہزار 941 ہوگئی۔

سہ ماہی رپورٹ کے مطابق2017 میں35608،2018میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 38 ہزار197 ہوگئی ،2019 میں 43 ہزار8،2020 میں 46 ہزار 902 ،2021 میں زیرالتوامقدمات کی تعداد 54 ہزار تک جاپہنچی، 2022 میں زیرالتوامقدمات کی تعداد 52 ہزار 424 تھی جو 2023 میں 55 ہزار 971 ہوگئی،سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ میں نمٹائے گئے آئینی مقدمات سمیت اندرونی کارکردگی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔