حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے 50ارب کا خصوصی فنڈ قائم کرے: ببرک شاہ

لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکا ر ببرک شاہ نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے 50ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرے جس سے پروڈیوسرز کو بلا سود قرضے دئیے جائیں، فلم انڈسٹری جس نہج پر پہنچ گئی ہے اسے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے قائم کئے جانے والے فنڈ سے صرف فلمیں بنانے کے لئے قرضے دئیے جائیں ، اگر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مشترکہ طور پر پراجیکٹ بنائیں تو اس کی کامیابی یقینی ہو گی جس سے قرض کی واپسی ممکن ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ونچر کی تجویز پر بھی غور کرنا چاہیے جس کے تحت 60فیصد سرمایہ حکومت دے اور 40فیصد سرمایہ پروڈیوسر اپنے پاس سے لگائے اور منافع ففٹی ففٹی کے تناسب سے تقسیم کیاجائے ۔