چیلنجزپرعالمی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا،مسئلہ کشمیر کاجلد حل ناگزیر ہے،پاکستان

کمپالا: (مشرق نیوز)عالمی چیلنجزپر موثربین الاقوامی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے،پاکستان نے غیر وابستہ تحریک کے 19ویں سربراہی اجلاس میں بھرپور موقف پیش کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یوگنڈا کے شہر کمپالا میں ہونےوالے اجلاس میںپاکستان نے غیر وابستہ تحریک کےساتھ پختہ عزم کا اعادہ کیا اور تحریک کے بانی اصولوں، امن و تعاون کےلئے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے کہاعالمی چیلنجزپر مو¿ثربین الاقوامی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے ترقی پذیر ممالک میں مالیات، تجارت و ٹیکنالوجی کی اصلاحات ضروری ہیں،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد حل ہونا چاہیے۔