اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی سلامتی کمیٹی نے ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ایران کشیدگی پر غور کیا گیا۔
ہمسایہ ممالک کیساتھ کشیدگی نہیں چاہتے، سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی
















