مذاکرات کیلئے تیار،90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے: عمران خان

راولپنڈی(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے جنرل (ر) باجوہ نے مجھ سے کہا ساری فوج تمہارے ساتھ ہے، باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں،اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا نواز شریف انتخابی مہم چلانے کےلئے نکلا ہے بتائیں 16 ماہ تک کن ریلو کٹوں کی حکومت تھی؟ 16 ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، 15 لاکھ پروفیشنل ملک چھوڑ کر چلے گئے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی خسارہ تھا جو یہ چھوڑ کر گئے، ہماری حکومت نے گروتھ ریٹ 6 اعشاریہ 7 فیصد پر چھوڑا جو انہوں نے صفر کر دیا، ہمارے دور میں مہنگائی 12 اعشاریہ چار فیصد تک گئی جو یہ 38 فیصد تک لے گئے، ہمارے دور میں دہشت گردی نیچے آئی ، افغان صدر اشرف غنی کی حکومت سے ہمارے اچھے تعلقات تھے لیکن ن لیگ حکومت نے آکر افغانستان سے بھی تعلقات تباہ کر دیے ان کی فارن پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہا ہو گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ایران نے پاکستان میں حملہ کرکے غلط کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ایران کا دشمن اسرائیل کوشش کرے گا کہ ہمارے تعلقات خراب ہوں پاکستان کی معیشت اس وقت بیٹھی ہوئی ہے ان حالات میں ہمیں تنازعات میں نہیں پڑنا چاہیے ہم سایوں کو بدل نہیں سکتے، ہم نے ہندوستان سے بھی دوستی کی پوری کوشش کی تھی افغانیوں کو نکال کر ہم نے نفرت کو بڑھایا، بندوقوں سے مسائل حل نہیں ہوتے سیاسی حکومت سیاسی حل ڈھونڈتی ہے اور تمام مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 80 ہزار لوگ شہید کروائے ہمیں لانے سے پہلے کمزور کیا گیا تاکہ کنٹرول کیا جا سکے، ریلو کٹوں کی کھچڑی کا مقصد کنٹرول پارلیمنٹ بنانا ہے ،19 مارچ سے کہہ رہا ہوں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ،میں نے حکومت بناکر غلطی کی مجھے دوبارہ الیکشن میں جانا چاہیے تھا، میں جنرل (ر) قمر باجوہ کی میٹھی باتوں میں آگیا تھا جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا میری دوسری غلطی تھی، اتحادی حکومت سے بہتر ہوگا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں ،گندے الیکشن سے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، اقتصادی خسارے کی کمی اور قانون کی بالادستی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے،عمران خان نے کہا اعظم خان نے عدالت میں سچ بولا ہے، اعظم خان کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے کےلئے 140 دن پاس رکھا گیا، سائفر کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی اور کیبنٹ کے سامنے رکھا گیا تھا نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے سائفر کی مذمت کی تھی، سائفر دفتر خارجہ میں موجود رہتا ہے صرف اس کا مفہوم دیا جاتا ہے اور نو اپریل کی کابینہ میٹنگ میں سائفر کو ڈی کلاسیفائی کردیا گیا تھا،پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، باجوہ نے ایوان صدر ملاقات میں کہا ساری فوج تمہارے ساتھ ہے باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں،سابق وزیر اعظم نے کہا سیاسی آدمی ہمیشہ بات چیت کےلئے تیار ہوتا ہے، پی ڈی ایم سے بھی ہماری کمیٹی نے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی تھی ،پی ڈی ایم نے کہا تھا جسٹس بندیال کے ہوتے ہوئے الیکشن نہیں کرائے جا سکتے کسی کو اندازہ نہیں کہ اٹھ فروری کو کیا ہونے والا ہے، میں کسی مارشل لاءکی نرسری میں نہیں پلا، ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے ہر روز عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے،8فروری کو لوگ اپنا غصہ نکالیں گے اور ان کو بڑا دھچکا لگے گا، جج ہمایوں دلاور کا میچ فکس تھا اس کا دیا گیا فیصلہ معطل ہوگیا پھر بھی مجھے نااہل کر دیا گیا،خاور مانیکا کی جانب سے عدت میں نکاح کی درخواست اور مقدمہ چلانے پر عمران خان نے کہا عدت کیس میں جو کیا گیا ایسا میں نے کسی ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو کرتے نہیں دیکھا، خاور مانیکا کمزور آدمی نکلا، میں ہوتا تو مرجاتا ایسا بیان نہ دیتا جنہوں نے یہ کیس کرایا وہ کتنے گرے ہوئے لوگ ہیں۔