چیف جسٹس،ججز،عدالتی افسروں کی رہائشگاہوں پر جرمانہ معافی درخواست مسترد

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سی ڈی اے بورڈ نے ہائیکورٹ ججز کی رہائش گاہوں پر 30کروڑ جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سی ڈی اے کو تاخیری چارجز معاف کرنے کی سمری بھیجی تھی تاہم سی ڈی اے نے چیف جسٹس، ججز اور عدالتی افسران کی رہائش گاہوں پر جرمانہ معافی کی درخواست مسترد کر دی،بورڈ ممبران نے اپنی رائے میں کہا اگر ججز کی رہائش گاہوں پر جرمانے معاف کیے تو یہ ایک مثال بن جائے گی،سمری گزشتہ روز سی ڈی اے بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی جو چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت ہو، بورڈ کے تمام ممبران نے اس بنیاد پر یہ سمری مسترد کر دی۔