پاک، ایران کشیدگی کے باوجود انتخابات 8 فروری کو ہونگے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک، ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر مرکوز ہے۔ الیکشن کمیشن ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے شیڈول کے مطابق اور اعلانیہ تاریخ پر الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایسی کوئی تجویز یا آپشن زیر غور نہیں کہ پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی جا سکے۔