پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کیساتھ کھڑا رہا: پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

اسلام آباد (مشرق نیوز) تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور ترجمان دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تبادلوں کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کئے جانے والے حملے کے بعد پاکستان نے تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو کو وطن واپس بلا لیا تھا اور ایرانی سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔