راولپنڈی :(بیورورپورٹ)ایران میں بی ایل اے ،بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پناہ گاہیںبدنام زمانہ دہشتگرد استعمال کر رہے تھے، پاک فوج نے آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیاایران میں سٹرائکس کیں،مارے گئے دہشتگرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث تھے،آپریشن کے دوران پاکستان نے راکٹ، ڈرونز و دیگر ہتھیاروں کا ذمہ داری سے استعمال کیا اور بےگناہ جانوں کے نقصان سے بچاو کےلئے مکمل احتیاط کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا سیستان میں بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا ،آپریشن کا نام مرگ بر رکھا گیا ،نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشتگرد استعمال کر رہے تھے، مسلح افواج دہشتگردی کی کارروائیوں کےخلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانے کےلئے مستقل تیار ہےں،عزم ہے ملکی علاقائی حدود کی خودمختاری کو ہر صورت محفوظ بنائیں گے، پناہ گاہیں بدنام زمانہ دہشتگرد دوستہ عرف چیئرمین، بجرعرف سوغت، ساحل عرف شفق، اصغرعرف بشام اور وزیر عرف وزی سیت بھی استعمال کرتے رہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکسی بھی قسم کے مس ایڈونچر پر عزم غیر متزلزل ہے، عوام کی مدد سے تمام دشمنوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور آگے بڑھنے کیلئے 2 پڑوسی برادر ممالک سے بات ،تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہمسایہ برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ مسائل حل کرنے کےلئے بات چیت اور تعاون کو سمجھداری سمجھا جاتا ہے۔
BLA ،BLF کو نشانہ بنایا،پناہ گاہیں دہشتگرد استعمال کر رہے تھے،پاک فوج
















