حافظ آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے مشن پاکستان کو پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے،عوام ساتھ دیں، 2017 میں 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کر دیا اگر 2017 میں مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں خوشحالی ہوتی، مہنگائی ہوتی نہ کوئی بیروزگار،ڈالر کی قیمت بھی 100 روپے ہوتی،ہر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے۔
حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاحافظ آباد آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، شہر و ضلع کے لوگوں سے بہت پیار ہے، کئی سالوں کے بعد آپ سے مخاطب ہورہا ہوں،میرے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے، آپ نے پیار اور محبت کےساتھ استقبال کیا، میرے دل میں بے پناہ محبت کے جذبات اور بھی جاگ گئے ۔
قائد ن لیگ نے کہامیں چھت پر چڑھے نوجوانوں اور پنڈال کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، میں ملک سے باہر تھا، ہر گھڑی ،منٹ آپ کو یاد رکھا، 2017 میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا،اللہ کو حاضر جان کر کہہ رہا ہوں اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ہر گھر خوشحال ہوتا، کاشتکار خوشحال ہوتا، بجلی و گیس کے بل مہنگے نہ ہوتے، روٹی ،نان 4 روپے کا ملتا،مجھے جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو ملک کا مقام کہیں اونچا ہوتا، پاکستان دنیا میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا، لوگ ایک دوسرے کا گلا کاٹتے تھے، ن لیگ نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہاحافظ آباد کے عوام کو دیکھ کر نوازشریف بھی جھوم رہا ہے،حافظ آباد اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے، میرا مشن پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے، مشن کو پورا کریں گے،عوام ساتھ دیں۔
5ججوں نے مجھے نہ نکالا ہوتا توملک خوشحال ، ہر گھر میں روشنی کے چراغ جلتے، نواز
















