پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ )صدر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی،اطلاق 18 جنوری 2024سے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔