لاہور: (خبر نگار)”آپریشن ”مرگ بر ، سرمچار“سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ گیا،ایران میںپاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کوخوب سراہا ۔
پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد ”آپریشن ”مرگ بر ، سرمچار“سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ زیربحث موضوع بنا رہا،صارفین نے کہا پاکستان 1980سے 1988کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پرحملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ،ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
صارف نے کہا ایران نے معصوم بچے شہیدکیے جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ایک میزائل کے جواب میں پاکستان نے 4میزائل پھینکے،کئی لوگوں نے حملے کو ہمسایہ ملکی سالمیت کےلئے ضروری قرار دیا۔
”آپریشن ”مرگ بر ، سرمچار“سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ
















