اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نادرا کابڑا اقدام ،مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا،حکام نے کہاپلیٹ فارم پر درج ہونےوالی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا، خدمات، سہولیات یا عملے پر کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں ، نادرا شکایت کا ازالہ کرے گا۔
نادرا حکام نے مزید کہامستعد عملہ 24 گھنٹے آپ کی خدمت کےلئے حاضر ہے،شہری اپنی شکایات نادرا کے ویب پورٹلhttp://complaints.nadra.gov.pk، 24گھنٹے ہیلپ لائن051111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کےلئے1777 پر کرسکتے ہیں۔
نادرا کابڑا اقدام ،مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم
















