عدلیہ کو بدنام کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کاپلان تیار،گرفتاریاں بھی متوقع


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ججز کےخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی روک تھام کےلئے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کا اجلاس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں ہوا، جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کر رہے ہیں۔

دوران اجلاس سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا، حساس اداروں کے افسروں نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، ساتھ ہی مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنےوالوں کی بھی تمام تفصیلات حاصل کرنے کے احکامات دئیے گئے،ججز کےخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی روک تھام کے اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔