لاہور(رپورٹ: مرزا ندیم بیگ/عکاسی: واحد شہزاد)ماں باپ کی ننھی آرزو گھر پہنچ گئی، گھر کی رحمت لوٹ آئی، اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ، گل پاشی، پنجاب پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ پولیس ٹیم اور ننھی آرزو کا استقبال کیا۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن احمدزنیر چیمہ نے ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل نوانکوٹ کے علاقہ سے پانچ سالہ بچی آرزو اغواءہو گئی تھی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپا اغواءکا مقدمہ درج کرنے کے بعد اپنی سربراہی میں اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک،ڈی ایس پی سبزہ زار عامر ملک،ڈی ایس پی مسلم ٹاﺅن عاطف معراج،ایس ایچ اوز، نواں کوٹ، وحدت کالونی، اقبال ٹاون، ملت پارک، گلشن اقبال، گلشن راوی، مسلم ٹاو¿ن، سب انسپکٹر رضوان، اے ایس آئی نذیر گادھی و پولیس ٹیم نے گوجرانوالہ سے بچی کو بازیاب کروایا۔ ایس پی نے بتایا کہ ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ میں پانچ تھانوں کی حدود میں ملزم کو ٹریس کیا ،اغواءکار عبدالحمید انتہائی شاطر مختلف جگہیں تبدیل کرتا رہا،5 سالہ آرزو کی بازیابی کیلئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا،ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بچی کو بازیاب کروا کر والدین کے گھر پہنچے تو لخت جگر کو گلے لگا کر والدین پھولے نہ سمائے،پولیس ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں،بیٹی کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں،ایس پی اقبال ٹاﺅن کا کہنا تھا بچی کی بازیابی پولیس کیلئے چیلنج تھا، اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد کا اعلان کردیا گیا۔ اسکے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کی تشکیل دی گئی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس، نقد انعام کا اعلان کی ہے۔
پنجاب پولیس کی فرض شناسی، اغوا ہونیوالی ننھی آرزو گھر پہنچ گئی، اہل علاقہ کی اہلکاروں پر گل پاشی
















