اسلام آباد (مشرق نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کیلئے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں، آپریشن سرمچار ایران پر نہیں کیا گیا ایران میں موجود بی ایل اے اور بی ایل ایف پر کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران برادر ملک ہے اور ایرانی عوام کیلئے عزت و احترام کا جذبہ ہے، ہماری فوج نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس میں دہشت گرد مارے گئے، پاکستان نے ثبوت کے ساتھ دہشت گردوں کی موجودگی کے ڈوزئیز شیئر کئے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد بھی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان میں اپنا تحفظ خود کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتا رہیگا۔
آپریشن سرمچار ایران کیخلاف نہیں دہشت گردوں پر کیا گیا، دفتر خارجہ
















