پنجاب میں19سیاستدانوں کو تھریٹس ہیں،نام نہیں بتاسکتے،آئی جی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہاہے پنجاب میں19سیاستدانوں کو تھریٹس ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہاپنجاب میں19 سیاستدانوں کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بناپر نام نہیں بتایا جاسکتا،صوبے میں 92 ہزارسکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے،عثمان انور نے کہاعام انتخابات کےلئے امن و امان کے حالات سازگار ہیں،پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار سکیورٹی اہلکار مامور کردئیے۔