اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انتظامات مکمل،ملک بھر میںعام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر نے ایک بار پھر واضح اعلان کردیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات پر اجلاس ہوا ،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز ،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،عام انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹریز ، آئی جیز اور چیف کمشنر اسلام آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل ، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی و تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائےگا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا الیکشن کےلئے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیئے ، تمام اداروں کےساتھ رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن کی معاونت و پرامن انتخابات کےلئے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا انتخابات کی سخت مانیٹرنگ ہو گی ،ملک بھر میں انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے،ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائےگا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی،انتظامیہ ،لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی ذمہ داری ہے ،عام انتخابات کے پرامن،محفوظ اور کامیاب انعقاد کےلئے بروقت انتظامی و حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں تاکہ سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
سکندر سلطان راجہ نے کہاتمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں ،ووٹرزکی سکیورٹی یقینی ،ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے،پرامن انتخابات کیلئے کمیشن اپنی ذمہ داری کو پوری تندہی سے پورا کرےگا،اعلامیہ کے مطابق تمام آئی جی صاحبان کو یقین دہانی کرائی گئی جہاں بھی پولیس کی تعداد میں کمی ہوگی دیگر سکیورٹی ایجنسیوں سے پورا کیا جائےگا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















