اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مولانامسعود الرحمن عثمانی کے قتل کی کڑیاں ایران سے جاملیں،انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد اور منڈی بہاوالدین میں آپریشن کیا گیا۔
حکام کے مطابق مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 4 افراد گرفتار کرلئے ،تعلق تہران سے بتایا جاتاہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتارمجتبیٰ، حیدر قیصر، یاور اور فرہاد کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے،دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔
مولانامسعود الرحمن عثمانی کے قتل کی کڑیاں ایران سے جاملیں
















