اسلام آباد (بیورورپورٹ)مظاہر نقوی کی کارروائی روکنے کی استدعا موجودہ مرحلے پر قابل قبول نہیں، جج مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کےخلاف درخواست پر 8 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں، عدالت نے صرف شکایت کنندگان کو فریق بنانے کے نکتے پر دلائل سنے،سپریم کورٹ نے کہا موقف سنے بغیر کسی کےخلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا، سابق جج نقوی کی درخواست میں شکایات کو سیاسی اور بدنیتی پر مبنی قرار دینے کی استدعا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا دوسرے فریق کو سنے بغیر شکایت کو بدنیتی پر مبنی قرار نہیں دیا جا سکتا، گزشتہ سماعت پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کیا گیا جسے آج واپس لے لیا گیا،عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں کہا درخواست ضروری ترامیم کے بعد دوبارہ دائر ہونے پر سماعت کےلئے مقرر کی جائے۔
مظاہر نقوی کی کارروائی روکنے کی استدعا قبول نہیں: عدالت عظمیٰ
















