راولپنڈی (بیورو رپورٹ) 9 مئی مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت کی اورپی ٹی آئی کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جج ملک اعجاز آصف نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی ، پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
شیخ رشید کی بھی متعدد مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں تاہم حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد شیخ رشید نے عدالت کے باہر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے جیل جانے کا حکم ہوا، حمزہ کیمپ میں بالکل موجود نہیں تھا، خدا کو گواہ کر کے کہتا ہوں کسی جگہ موجود نہیں رہا۔
وکیل عبدالرازق خان نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیخ رشید کی نیو ٹاو¿ن تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی، آج انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنا ہوگا، عدالت ہی جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریگی۔
عبدالرازق خان نے کہا جج بہت اچھے ہیں، تقریباً تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کیں، حساس ادارے والا کیس بھی ایسا ہی تھا، شیخ رشید حمزہ کیمپ مقدمے میں براہ راست کوئی ملوث نہیں، جج صاحب نے شیخ رشید کو ہنستے ہوئے کہا کچھ دن جیل رہ آئیں، گرفتار کرنے والے جانتے ہیں کیوں گرفتار کیا گیا ،شیخ رشید 40 دن کا چلہ کاٹ کر آئے ہیں۔ عمران خان اور پرویز االٰہی سے جیل میں ملاقات ممکن نہیں۔
ادھر تھانہ نیوٹاو¿ن پولیس نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور جلاو¿ گھیراو¿ کیس میں باقاعدہ گرفتاری ڈال دی، گرفتاری کے بعد تھانہ نیو ٹاو¿ن میں شیخ رشید کو ادویات، گرم کمبل پہنچا دئیے گئے۔
9 مئی مقدمے میں ضمانت خارج ،شیخ رشید کمرہ عدالت سے گرفتار
















