اسلام آد: (بیورورپورٹ)وفاقی محتسب نے طیبہ گل ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق ڈی جی سلیم شہزاد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ہراسانی کیس کی سماعت کے دور ان شکایت کنندہ طیبہ گل ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں ،سابق چیئرمین نیب جاوہد اقبال، سابق ڈی جی شہزاد سلیم اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر پیش نہ ہوئے،چیئرپرسن وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر ملزم ہر صورت میں اپنا جواب جمع کرائیں، طیبہ گل کیس کا فیصلہ وقت پر کرنا ہے،وفاقی محتسب نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور عمران ڈوگر سمیت 12 ملزموں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیبہ گل نے کہاسابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہر کیس میں بیماری کی درخواست آجاتی ،یہ وہی نیب ہے جس نے مریم نواز ،شہباز شریف کو گرفتار کیا، مکافات عمل ہے آج سب ہاتھ باندھے کھڑے تھے،طیبہ گل نے کہا حکومت کہہ رہی تھی وہ میرے ساتھ کھڑی ہے لیکن اکیلی کیس لڑ رہی ہوں،جاوید اقبال کی ہر کیس میں علالت درخواست آ جاتی ہے۔
طیبہ گل ہراسانی کیس،جاوید اقبال،سلیم شہزادذاتی حیثیت میں طلب
















