اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع،نشانات تبدیل ہونے پرمتعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کاامکان پیدا ہوگیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائیکورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق اگر عدالتی فیصلوں کے ذریعے انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کےلئے زیادہ مہلت موجود نہیں ۔
اجلاس کے شرکا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ، الیکشن کمیشن پہلے سے ایک تہائی زیادہ بیلٹ پیپرز چھاپ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر ہائیکورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل کئے گئے تو الیکشن کمیشن کےلئے وقت پر انتظامات مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
قبل ازیںالیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی،ای سی پی نے صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ افسروںکو ہدایات جاری کر دیں،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے،انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔
بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع،نشانات تبدیلی پرمتعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کاامکان
















