مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے ڈیجیٹل فورم تقسیم کوختم کرےگا، مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں۔

مسائل کی شناخت کی ”سوک ہیکاتھون“2روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہاکانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے، ملک کیلئے سب سے اہم شہری مسائل کی اجتماعی طور پر نشاندہی ہے،حکومت سرکاری و نجی شعبے کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاپاکستان میں جدت کے حامل مقامی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بہت صلاحیت ہے، سرکاری شعبے کی طرف سے اکثر مسائل کی شناخت تنہا کی جاتی ہے، مسائل پر کانفرنس زیادہ پائیدار نتائج فراہم کرے گی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا حکومت وسائل کی مو¿ثر تقسیم کیلئے فیصلہ سازی کے کلچر کی بڑھتی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے، ڈیجیٹل فورم تقسیم ختم ،مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریگا۔