بلے کا نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی میں جائیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے شک لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ہم نے پٹیشن واپس لے لی ہے مگر پھر بھی بلے کے نشان پر نظرثانی میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود اپنے انتخابی نشان بلے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی میں جائیں گے۔