ایرانی صدر کے نمائندے کی ملاقات، پرامن افغانستان کیلئے پرعزم ہیں:وزیر خارجہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے پرامن و مستحکم افغانستان کیلئے پرعزم ہیں، ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی نے اسلام آباد پہنچ کرنگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے پرامن و مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے علاقائی استحکام کیلئے بہتر تعاون کی ضرورت ،پرامن خطے کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے کردار پر بھی زور دیا،حسن کاظمی قمی پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملے،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔