پشاور:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے رات 9 بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے نظر نہیں آنا چاہیے۔
سڑکوں پر رات کے وقت بچوں کے بھیک مانگنے کے کیس پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی،اسسٹنٹ کمشنر اور فلاحی ادارہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے روزی کمانے کا بھی ایک وقت ہوتا ہے، مسئلے کو ٹھیک نہ کیا تو ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو بلاتا ہوں،رات کو ایک بجے بچے پھول بیچ رہے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟ رات 9 بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔
جسٹس ابراہیم خان نے کہامعاملے پر نگراں وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت2فروری تک ملتوی کردی۔
رات 9بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے نظر نہیں آنا چاہیے: پشاور ہائیکورٹ
















