اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے سپریم کورٹ لندن پلان کے تحت چل رہی،ڈونلڈ لو اور باجوہ کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،بلاول کےساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے صحافیوںسے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں قرآن کے پانچویں پارے کی 8 ویں آیت پڑھ لیں، قرآن میں ہے دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کرسکو ،بلا کیس کی سماعت کےلئے 5 رکنی بنچ ہونا چاہیے تھا، سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے، سب کچھ بتانے کےلئے ہو رہا ہے وہ قانون سے بالاتر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا مجھے ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے،عمران خان نے کہابلاول بھٹو کےساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا،نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، ابھی بھی 2 امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں ،ایک امپائر نے نو بال دےدی ، توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، دونوںکے سارے کیسز بند ہیں، ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے، واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو مقام پر پہنچایا ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی،لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا اور لوٹوں کی حالت بھی 8 فروری کو نظر آئے گی،سابق وزیراعظم نے کہاپیش گوئی کر رہا ہوں مخالفین کو دھچکا لگنے والا ہے۔
دوسری جانب سانحہ 9 مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تمام 12 مقدمات میں ضمانت درخواستیں دائر کر دیں،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواستیں سماعت کےلئے منظور کر لیں،درخواستوں میں موقف اپنایا گیا سانحہ 9 مئی ہوا لیکن سابق وزیر اعظم گرفتار تھے اور کسی مظاہرے میں موجود نہیں رہے،سیاسی انتقام کے طور پر پھنسایا گیا،سابق وزیر اعظم تمام کیسوں میں جسمانی ریمانڈ بھگت چکے اور 5 ماہ سے جیل میں ہیں،عمران خان نے 9 مئی کیسوں میں سینئر قانون دان ملک وحید انجم کی خدمات حاصل کرلیں۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز مرکزی سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت اب اڈیالہ جیل کی بجائے الیکشن کمیشن میں ہوگی۔
امپائر نے نوبال دی،سپریم کورٹ لندن پلان کے تحت چل رہی ہے:عمران خان
















