تھانوں کی اپ گریڈیشن، شعبہ تفتیش سے ناروا سلوک

لاہور (حافظ کاشف سندھو) صوبہ بھر میں تھانہ جات میں جاری آءجی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن آف اپ گریڈیشن میں شامل سپس پروٹوکولز کو کلیدی اہمیت حاصل ہے جسے ہر طبقہ ہائے زندگی میں سراہا جا رہا ہے ان ترقیاتی کاموں اور اپ گریڈیشن کے بعد تھانوں کے درو دیوار تو بدل گئے لیکن سائیلین کے ساتھ اکثر افسران کا رویہ ہتک آمیز ہی ہے جو کہ آءجی پنجاب کے ویڑن کی صریحا خلاف ورزی ہے صوبے بھر میں جاری اپ گریڈیشن کے مراحل میں شعبہ تفتیش کو یکسر نظر انداز کرنا اور سوتیلی ماں جیسا سلوک سجھ سے باہرہے جبکہ قابل غور بات یہ ہے کہ جزا ، سزا اور جرائم پر قابو پانے میں شعبہ تفتیش کا بنیادی کرداراور اہمیت ہے یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ بھر میں مسلسل نظر انداز ہونے پر شعبہ تفتیش سے جڑے افسران و اہلکاروں میں تشویش کی لہر نے جنم لے لیا ہے بہت سے تھانوں میں دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق قابل ستائش تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں پر ان تمام تر تبدیلیوں اور ترقیاتی عمل کے باوجود تھانوں میں UPS اور جنریٹر جیسی بنیادی ضروریات عدم توجہی کا شکار نظر ائیں بجلی چلے جانے ،لوڈ شیڈنگ اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث تھانہ میں انے والے سائلین کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود عملہ کو بھی نشانہ بننا پڑتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو صوبہ میں موجود تھانوں کو دور جدید کی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر عملی نمونوں میں شعبہ تفتیش کے دفاتر اور مراکز کو وہ اہمیت نہ مل سکی جو آپریشنز ونگ کو دی گئی ،تھانوں میں موجود شعبہ تفتیش کے کمروں میں موجود زبوں حالی کا شکار فرنیچر سائلین کے بیٹھنے کیلئے ٹوٹی پھوٹی کرسیاں جن پر بیٹھنے سے اکثر کپڑوں کے پھٹ جانے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور پھر سونے پر سہاگہ شعبہ تفتیش کے زیر استعمال پولیس وینز اور موٹر سائیکلوں کو اکثر و بیشتر ایندھن کی کمی کا سامنا بھی دیکھنے کو ملتا ہے اور بہت سے ایسے عوامل جو شعبہ تفتیش کے ساتھ سوتیلی ماں سے سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں پنجاب بھر میں شعبہ تفتیش سے جڑے اہلکار و افسران کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اپیل ہے کہ شعبہ تفتیش سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کر کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔