اسلام آباد (مشر ق نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی اسی طرح کے الیکشن کراتی رہی ہیں۔ لطیف کھوسہ سے پوچھا گیا کوئی ایک وجہ یا پوائنٹ بتا دیں جس کو لیکر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلے کا نشان دیتے؟ اسکے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا مخصوص نشستیں چھین لی گئیں،کیا الیکشن کمیشن ہیڈماسٹر ہے، کیا الیکشن کمشن مانیٹر کریگا کہ کون صدر، جنرل سیکرٹری یا عہدیدار ہوگا۔
اس سوال پر کہ آپ کی جماعت بھی تو ثبوت دے دیتی کوئی کہ درست انتخابات ہوئے؟ لطیف کھوسہ بولے مان لیتے ہیں انٹرا پارٹی انتخابات میں خرابیاں ہوئیں لیکن یہ کون ہوتے ہیں فیصلہ دینے والے، پیپلز پارٹی میں ایسے ہی انتخابات ہوئے اور بلاول چیئرمین آیا تھا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی ایسے ہی انتخابات کرواتی رہی ہیں۔
مان لیتے ہیں انٹراپارٹی الیکشن میں خرابیاں ہوئیں لیکن یہ کون ہوتے ہیں فیصلہ دینے والے: لطیف کھوسہ
















