کھلاڑی گراﺅنڈ،”بلا“پویلین،پی ٹی آئی انتخابی نشان سے محروم ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سنسنی سے بھرپور میچ کا رات گئے اختتام،کھلاڑی گراﺅنڈ،”بلا“پویلین،پی ٹی آئی انتخابی نشان سے محروم ہوگئی،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا۔


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تاخیر پر معذرت خواہ ہیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرکے پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردےدیااورپی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیاگیا ،فیصلے میں کہا گیاالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا نوٹس 2021 میں کیااورجون 2022 تک انتخابات الیکشن کرانے وقت دیا، الیکشن کمیشن نے 20 دن میں انتخابات کرانے کا کہا بصورت دیگر انتخابی نشان لینے کا بتایا گیا، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ 5 رکنی بنچ بنا جو زیر التوا ہے، پی ٹی آئی نے دوبارہ انتخابات کرا کر بھی لاہور ہائی کورٹ میں اپنی درخواست واپس نہیں لی۔

سپریم کورٹ نے کہاپشاور ہائی کورٹ نے 22 دسمبر تک پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر فیصلہ کرنے کو کہا، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو کہا پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات درست نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات درست نہ کرانے پر انتخابی نشان پی ٹی آئی سے لیا، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل جج نے 3 جنوری کو فیصلہ دیا،پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست دائر کرتے ہوئے نہیں بتایا ایسی ہی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں 5 رکنی بنچ کے سامنے زیر التوا ہے، معاملہ ایک عدالت میں زیر التوا ہو تو دوسری ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا الزام لگایا، عدالتی استفسار پر بتایا گیا الیکشن کمیشن نے 13جماعتوں سے انتخابی نشان لیے، الیکشن کمیشن نے کہا پی ٹی آئی نے انتخابات نہیں کرائے، پی ٹی آئی کے14 اراکین کی درخواست یہ کہہ کر ہائی کورٹ نے مسترد کی وہ ممبران ہی نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا پاکستان جمہوریت سے وجود میں آیا،آمریت نہیں چل سکتی، ثابت نہیں ہوتا پی ٹی آئی نے شفاف انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی انتخابات کرانا ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو نہیں بتایا انٹرا پارٹی انتخابات کہاں کرا رہے ہیں، پشاور ہائی کورٹ کا الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کو برا کہنا درخواست سے تجاوز تھا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا پشاور ہائیکورٹ میں درخواست ناقابل سماعت تھی، ایک وقت 2 ہائیکورٹس میں کیس نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کے کرانے شواہد پیش نہیں کیے،ملک جمہوریت نے دیا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں،پی ٹی آئی کے تمام امیدوار آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں،قبل ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے3رکنی بنچ نے دن بھر طویل سماعت کے بعد فیصلہ شام 7بجے محفوظ کیا ،پی ٹی آئی وکلا، حامد خان، بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر کے وکیل اور پی ٹی آئی کی خاتون بانی رکن سمیت الیکشن کمیشن کے وکلا نے بھرپور دلائل دئیے۔