اے ایم آئی سے اوور بلنگ کے امکانات کا خاتمہ ممکن ہوا، سی ای گیپکو

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر ایوب نے کہا ہے کہ گیپکو میں ایڈوانس میٹرنگ انفرسٹرکچر (AMI) کے نفاذ سے صارفین کو میٹروں کی آن لائن مانیٹرنگ اور میٹر ریڈنگ کو ممکن بنادیا ،اے ایم آئی کے باعث ایک طرف بجلی چوری اور تکنیکی نقصانات پر قابو پانے میں مدد بھی مل رہی ہے۔

دوسری جانب صارفین کواپنے بجلی کے میٹر کے ڈیٹا کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ تک رسائی حاصل ہوئی ہے جس کی وجہ سے اوور بلنگ کے امکانات کا خاتمہ بھی ممکن ہوا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹریکچر (AMI)سیکشن کے دورہ کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمر سروسز معظم فضل، مینجرز میاں عرفان علی،عامر حسین، آصف، ڈپٹی مینجرز نوید انجم، جہانگیر رانا و دیگر بھی موجود تھے۔