کپتان کھلاڑیوں کی سلیکشن سے لاعلم،معلوم نہیں کس کو ٹکٹ ملے،عمران خان

راولپنڈی(بیورورپورٹ)کپتان کھلاڑیوں کی سلیکشن سے لاعلم عمران خان نے کہاہے معلوم نہیںکس کو ٹکٹ ملے۔

اڈیالہ جیل میںسماعت سے قبل عمران خان کمرہ عدالت میں پہنچے تو کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پرشکایات کے انبار لگادئیے۔

کارکنوں کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے ٹکٹوں پر مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، 850 ٹکٹوں کا زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاعدالتی حکم کے باوجود ٹکٹوں پر مشاورت نہیں کرنے دی گئی،شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کے سوال پر جواب دیا ایک ایک اصول وضع کیا ،پارٹی کےخلاف پریس کانفرنس کرنےوالے کو ٹکٹ نہیں دیں گے،18ماہ قبل کہا تھا مذاکرات کریں لیکن اب کس سے مذاکرات کروں اور کیوں کروں، ایک ہی بات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں، سپریم کورٹ سے 2 ججوں کے استعفے پر تشویش ہے، دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کیا سٹینڈ لے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکچھ بھی کرلیںآخری بال تک لڑیں گے، کسی غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابط نہیں کیا،2018 میں نشستیں کم کر کے پھنسایا گیا، 2018 میں 15 نشستیں 3 ہزار ووٹوں کے کم مارجن سے ہارے، آر ٹی ایس بیٹھنے کا زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوا۔

سابق وزیراعظم نے کہا غیر ملکی جریدے میں چھپا آرٹیکل وکلا کو زبانی طور پر ڈکٹیٹ کیا تھا، وکلا کو ہدایت دی میرے وی لاگز سے باقی چیزیں اٹھائی جائیں،نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا، نواز شریف لندن پلان کے تحت گارنٹی لےکر پاکستان آیا ،پی ٹی آئی کی انڈر 16 کو بھی نہیں کھیلنے دیا جا رہا، انتخابی مہم کا نعرہ غلامی نا منظور ہوگا، ملک میں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مریم نواز، شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسز کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے ساتھ سب کرکے مثال قائم کی جا رہی ہے۔