لاہور:(کرائم رپورٹر) سانحہ 9مئی میں نامزد اشتہاریوں کا انتخابات میں حصہ لینا خلاف قانون ہے،پولیس نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت سے اشتہاریوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکنے کی استدعا کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ ، جمشید اقبال ،زبیر نیازی، کرامت کھوکھر سمیت دیگر اشتہاری ملزموں کے کاغذات منظور کیے گئے،ملزم عدالت میں پیش ہوئے نہ ہی شامل تفتیش ،سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کا انتخابات میں حصہ لینا خلاف قانون ہے، الیکشن کمیشن رولزمیں اشتہاری ملزموں کے الیکشن لڑنے کی کوئی شق نہیں، عدالت سے درخواست کریں گے اشتہاریوں کے کاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کریں۔
پولیس کااشتہاریوں کے کاغذات منظوری کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
















