اسلام آباد: ( ) تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرنا ہوگی۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے جمہوریت ملک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی ہونی چاہیے، بنیادی سوال جمہوریت کا ہے پارٹی آئین پر مکمل عملدرآمد کا نہیں، کم از کم اتنا تو نظر آئے انتخابات ہوئے ہیں، اکبر ایس بابر بانی رکن تھے وہ پسند نہیں تو الگ بات ہے لیکن ان کی رکنیت تو تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے صرف کہنا کافی نہیں درخواست گزار پارٹی رکن نہیں تھے، اکبر بابر نے اگر استعفیٰ دیا یا دوسری پارٹی میں گئے تو وہ بھی دکھا دیں، الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرنا ہوگی۔
پی ٹی آئی کو” بلا“ ملے گا یا نہیں؟سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
پی ٹی آئی کو” بلا“ ملے گا یا نہیں؟سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
















