پنڈی میں جلد وکلاءکیلئے ہسپتال بنائیں گے:محسن نقوی

لاہور(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ احسان نہیں بلکہ وکلاءکا حق ہے،پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا بار کونسل کی نئی بلڈنگ وکلاءکا حق ہے اور حکومت حق دینے کی پابند ہے، جہاں سے بھی وکلاءبرادری سے تعاون کی درخواست آتی ہے ہم بلا تشہیر تعاون کرتے ہیں،3 ماہ کیلئے وکلاءکی ڈگری کی ویری فکیشن مفت ہو گی، آئندہ 90 دنوں کیلئے وکلاءبغیر فیس کے ڈگری کی تصدیق کرا سکتے ہیں،راولپنڈی بار کے ہسپتال کیلئے 2 کروڑ روپے کا چیک وکلاءبرادری جب چاہیں لے لیں، وکلاءبرادری کی درخواست پر فین روڈ کی کارپٹنگ چند دنوں میں کر دی جائے گی، وکلاءبرادری نے نالے کو ڈھانپنے کیلئے کہا ہے اس کا جلد حل نکالیں گے، سی ٹی او لاہور سے وکلاءکی ملاقات کرا کے ٹریفک کے مسائل حل کرائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹائلز وکاﺅنٹرزپر مٹی ،داغ و دھبے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹر،محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حکام اور ایم ایس کو فوری طلب کر لیا، وزیراعلی محسن نقوی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹائلز پر مٹی کے نشانات دکھائے اور صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا علاوہ ازیں میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک کے فنشنگ کے کاموں کواعلی معیار کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورتمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور معیار کو برقرار رکھا جائے،وزیراعلی نے بیسمنٹ،گرا¶نڈ فلور اور دیگر فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائز کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی ادھر محسن نقوی نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈر زکی غیر قانونی طور پر تیاری و فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز غیر قانونی طور پر تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دیا ہے۔