سکیورٹی خدشات،عام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں:سینٹ میں ایک اور قرارداد جمع

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات 3 ماہ کےلئے ملتوی کرنے کی ایک اور قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی گئی،آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی اور پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا،قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کے پی کے اور وزیرستان میں امیدواروں پر حملے ہوئے جو الیکشن مہم کے دوران قابل تشویش ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،متن میں بتایا گیا سینٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کیلئے موخر کردے،قرارداد میں مزید کہا گیاہے ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔