میر ا قصور صرف ا یبسلوٹلی ناٹ کہنا،9مئی واقعات کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں:عمران خان

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ان کا قصور صرف ایبسلوٹلی ناٹ کہنا ہے،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا جس وکیل کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ فرد جرم روکے گا اسے اڈیالہ کے باہر روک لیا جاتا ہے، عمران خان نے کہا ہے میرا قصور ایبسلولٹی ناٹ کہنا ہے مجھے بہت پہلے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کےلئے ڈٹ گیا،نعیم پنجھوتھا نے عمران خان سے کی گئی بات چیت بیان کی، عمران خان نے انہیں بتایا ہے چھوٹے چور کو کوئی سزا نہیں ہوتی بڑے چوروں کو کلین چٹ دے دی جاتی ہے سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ہے جس نے سازش کو ایکسپوز کیا سے سزا دی جارہی ہے عون چوہدری گواہ ہے یعنی جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا ہے ایسی گواہی کی کیا اہمیت ہوگی؟،نعیم پنجوتھا کہ مطابق عمران خان نے کہا توشہ خانہ میں اشیاءلینے کےلئے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ہے گاڑی جس کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے اس پر کوئی سوال نہیں جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں، 12 مہینوں سے ہماری درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، ہماری توشہ خانہ کے حوالے سے نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اور نہ کیس چلنے دیا جارہا ہے،نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں آرہیں؟ 9 مئی واقعات کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا، اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج بشیر نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی،عدالت نے وکلاءصفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی علاوہ ازیں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کےخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی مزید برآں بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔