کراچی (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ کا عملی مرحلہ 10 سے 13 جنوری 24 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ مشق سی گارڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے حکمت عملی کی مشقوں، بہترین طریقوں کے تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بحری حدود میں درپیش موجودہ غیر متناسب چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مختلف مشقوں کی ریہرسل کی گئی، جس میں پاک بحریہ کی کوسٹل اور فلیٹ کمانڈز، پی ایم ایس اے، کسٹمز، ایف آئی اے، کوسٹ گارڈز، اے این ایف اور دیگر قومی سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں اور اثاثوں نے شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور مضبوط ساحلی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرنا ہے۔ مشق کے عملی مرحلے کے دوران، سمندر میں مشقوں کی ریہرسل کے علاوہ، جے ایم آئی سی سی میں انٹیلی جنس کمیونٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے، شپنگ اور ماہی گیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ مشق سی گارڈ 24 نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنے، سیکھنے، باہمی تعاون اور متعلقہ ایس او پیز کو بہتر بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع فراہم کیا۔ مشق سی گارڈ کا انعقاد ساحلی اور سمندری سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور مشترکہ کوششوں میں اس کے فعال کردار کا غماز ہے۔
پاک بحریہ کی مشق ”سی گارڈ“ عملی مرحلہ جاری، تمام سٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت
















